لاہور(آئی این پی) لاہور دہشت گر دی کے عینی شاہد نے بتایا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو لاشیں ایک دم اوپر کی طرف گئیں اور پھر نیچے گریں اور ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی ۔ سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو میں عینی شاہدین نے بتایا کہ کیپٹن مبین شہید مظاہرین سے احتجاج کیلئے موجود تھے کہ اتنی دیر میں دھماکہ ہو گیا اور ہر طرف چیخ و پکار شروع ہو گئی جبکہ دھماکے کے
وقت موقع پر کئی ایمبولنس بھی موجود نہیں تھی ایک مشتبہ شخص چلتا ہواجیسے ہی نجی ٹی وی آج نیوز کی ڈی ایس این جی وین کے قریب آیا تو زور دار دھماکہ ہوگیادھماکے کے وقت ہر طرف قیامت کے مناظر تھے،ہر جگہ دھواں ہی دھواں نظر آرہا تھاجبکہ آگ لگنے سے بہت سی گاڑیاں بھی بری طرح جل گئیں تھیں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔