پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

ویزہ نہ ملنے پر اہم سیاسی و دینی شخصیت مشتعل،امریکہ کے بارے میں خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جے یو آئی کے سیکرٹر ی جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ سینیٹ کے وفد کو ویز ہ نہ دینے پر حکومت امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرے ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے قوم کی توقعات کے مطابق ایکشن لیا ہے ‘ امریکی کردار نے ثابت کیا ہے کہ ان کے ہاں جمہوریت نام کی نہیں ہے ‘وقت ثابت کرے گا کہ ٹرمپ امریکہ کے لیے روس کے گورپاجوف ثابت ہوں گے ۔

وہ پیر کویہاں جے یو آئی لاہور کے نائب امیر مولانا قاری نذیر احمد مر حوم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو اورمدنی مسجد الحمد کالونی میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے جبکہ اس موقع پر لیاقت بلوچ ،مولانا محمد امجد خان ، قاری زوار بہادر،مولانا اللہ وسایا ،علامہ زبیر احمد ظہیر،مولانا عبد الرؤف فاروقی ،مولانا سیف الدین سیف ، مولانا محب النبی ،مولانا قاری معاویہ محمود ،حافظ اشرف گجربھی موجود تھے جے یو آئی کے سیکرٹر ی جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ویز ہ نہ دے کر امریکہ نے ثابت کیا ہے کہ اس کی پالیسیاں تعصب پر مبنی ہے اور اس سے امریکہ کی انتہاء پسندی واضح ہو گی ہے ۔انہوں نے امریکہ کے صدر کے کردار نے ثابت کیا ہے کہ وہ مزید مسلم دشمن پالیسیاں لارہے رہیں مقررین قاری نذیر احمد کی جماعتی ملی اور دینی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مر حوم اتحاد امت کے داعی تھے اور جمعیت کے پیغام کو حقیقت میں پھیلانے والے تھے ۔سمینار سے مولانا یوسف احرار ،مولانا محبوب الحسن ،صاحبزادہ حافظ طیب مدنی ،حافظ غضنفر عزیز،حافظ نصیر احمد احرار ،مولانا عبد الودود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے راہنماء لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی سازشوں کا مقابلہ کر نے کے لیئے دینی جماعتیں ہر محاذ پر متحد ہیں انہوں نے کہاکہ قوم کسی بیرونی ایجنڈے کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دے گی ۔

جے یو آئی کے راہنما مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ امریکہ میں چہرہ بدلنے سے پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آیا انہوں نے کہاکہ حکومت ایوان بالا کی توہین کا سخت نوٹس لے اور امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جا ئے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی پوری امت کی تر جمان ہے جمعیت پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر سیکولر لابیوں اوراین جی اوز کا مقابلہ کر رہی ہے ۔جے یو پی کے راہنماء قاری زوار بہادر نے کہاکہ دینی جماعتوں میں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے

انہوں نے کہاکہ دین اسلام کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ۔عالمی مجلس ختم نبوت کے راہنما مولانا اللہ وسایا نے کہاکہ توہین رسالت کے قانون نے خلاف مہم ایک بار پھر چلائی جا رہی لیکن ایسی مہم کا مقابلہ کر نے کے لیئے قوم تیار ہے ۔مر کزی جمعیت اہل حدیث کے راہنما علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہاکہ نظام مصطفی اس ملک کا مقدر کا ہے کوئی طاقت اس کا راستہ نہیں روک سکتی ہے ۔جے یو آئی س کے راہنما مولانا عبد الرؤف فاروقی نے کہاکہ دین اسلام کے خلاف کوئی بھی اقدام حکومت کی کشتی ڈبونے کا ذریعہ ثابت ہوگی ۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…