منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری کا شرمناک اقدام،گرفتارکرلیاگیا

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی طورپر مقیم پاکستانی شہری نے اپنے دوست کے ہمراہ ایک خاتون کو اغواکرکے صحرائی علاقے میں جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب القعوذ انڈسٹریل ایریامیں ایک 31سالہ مرد نے اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون کو روک لیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھالیا ، جنسی درندگی پر مزاحمت کرنے پر خاتون کے جسم اور چہرے پر بھی خراشیں

اور زخم آئے ۔مرکزی ملزم اور اس کے دوست نے خاتون کو القعوذ کے علاقے سے اغواکیا اور گلوبل ولیج کے
عقب میں تاریک مقام پرلے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے پراسیکیوٹرکو بتایاکہ زیادتی کے بعد ایک ملزم نے اپنا موبائل نمبر دیا تاکہ دوبارہ مل سکیں۔ ایک شخص نے پولیس یا کسی اور کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تاہم اگلے ہی روز خاتون کے باس نے دبئی پولیس کو شکایت کردی۔خاتون نے بعدازاں ملزم کو تھانے میں شناخت کرلی۔کیس کی مزید سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…