جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

’’راہیں جدا۔۔؟‘‘ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو وارننگ دیدی

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قبائل پر اپنی مرضی مسلط نہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی قرآن وسنت کے مطابق ہوگی اور اس سے متصادم کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہوگی۔پشاور میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اور

بیوروکریسی قانون سازی میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ طے شدہ ہے، قانون سازی قرآن اور سنت کے مطابق ہوگی اور اس سے متصادم کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہوگی۔مولانا کا کہنا تھا کہ ہم مسلح جنگ کو دہشت گردی سمجھتے ہیں اور ہماری اسی سوچ نے دہشت گردوں کی نظریاتی سپلائی لائن کاٹ دی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت قبائل پر اپنی مرضی مسلط نہ کرے، فاٹا کے متاثرین کی بحالی اور حقوق دینے کے بعد ان سے رائے لی جائے اور تب ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کو بھی قبائل سے بغیر پوچھے ان پر مسلط کیا تھا اور اب اصلاحات میں بھی ان کی مرضی شامل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…