اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے سکولوں میں چھٹیوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی تعلیمی اداروں میں نئے تدریسی سال کا اعلان کردیا گیا، کیمبرج، او ۔ اے لیول سکول سسٹم میں یکم اپریل جبکہ کالجز میں یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی، آغا خان بورڈ کے تحت چلنے والے اسکولوں میں تدریس یکم مئی سے شروعی ہوگی۔

پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ تک مکمل کئے جائیں گے،گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک رہیں گی، جبکہ سیکنڈری بورڈز 31 جولائی تک میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب ڈہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں نئے تعلیمی سال، امتحانات اور چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں سیکریٹری تعلیم اسکولز جمال مصطفیٰ سید، سیکریٹری تعلیم کالجز ڈاکٹر ریاض احمد میمن اور صوبے کے تمام سیکنڈری بورڈز کے چیئرمین اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں رہیں گی جبکہ موسم سرما کی تعلیمی معمول کے مطابق ہوں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے پہلی تا آٹھویں جماعت تک امتحانات 15 مارچ تک مکمل کئے جائیں گے، نئی تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، جبکہ سیکنڈری بورڈز 31 جولائی تک نتائج کا اعلان کریں گے۔بیان کے مطابق نویں اور میٹرک امتحانات 28 مارچ جبکہ 28 اپریل سے ہائر سیکنڈری بورڈز کے تحت امتحانات ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…