3G، 4G کے بعداب 5Gجی کی ہنگامہ خیزیاں،ناقابل یقین تفصیلات منظر عام پر

10  فروری‬‮  2017

لاہور( این این آئی )5Gسروسز کا ’’لوگو ‘‘منظر عام پر آگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برق رفتار سروس 5Gآخر استعمال کے لیے کب میسر ہوگی اس سوال کا جواب کسی کو نہیں معلوم تاہم اس کا ’’لوگو ‘‘ منظر عام پر آگیا ہے

۔ماہرین کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی گیم چینجر ثابت ہوگی جو سیکنڈوں میں ڈیٹا کی بڑی مقدار منتقل کرنے کی سہولت صارفین کو فراہم کرے گی۔جتنی پیچیدہ یہ سروس ہوگی، اس کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں منظرعام پر آنے والا 5Gکا لوگو کافی سادہ ہے۔خیال رہے کہ فائیو جی کی سپیڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی رفتار ایل ٹی ای ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ سے ایک ہزار گنا زیادہ تیز ہوگی جبکہ چین اس حوالے سے ایک نمونے کی آزمائش بھی کرچکا ہے جس میں ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 3.5جی بی فی سیکنڈ سامنے آئی تھی۔اب تک کی سامنے آنے والی معلومات کے مطابق فائیو جی سروسز ملی میٹر ویو کی بنیاد پر کام کریں گی اور صارفین کو حیرت انگیز انٹرنیٹ سرفنگ کا موقع فراہم کریں گے۔یاد رہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی اس وقت دنیا میں کہیں بھی دستیاب نہیں۔ چین، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ نے 2020تک فائیو جی سروسز کو متعارف کرنے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے جس کے حصول کے بارے میں ماہرین کچھ زیادہ پرامید نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…