پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’قرآن کو دلیل بنانے سے آپس کے جھگڑوں کو ختم کیا جا سکتا ہے‘‘‘

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور (آئی این پی ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قرآن کو دلیل بنانے سے آپس کے جھگڑوں کو ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن فہمی سے ہم اپنی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لا سکتے ہیں،اقتصادی کاریڈور اور نالج کاریڈور کی طرح یہ چینل بھی ملک بھر میں خنجراب سے گوادر تک قرآنی کاریڈور ثابت ہوگا ۔

وہ جمعرات کو یہاں ریڈیو پاکستان میرپور کے صوت القرآن نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلمانوں میں قرآن فہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے قرآن کے پیغام سے روگردانی کی مسلمان معاشرے جمود کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا قرآن مشاہدے، تفکر اور تدبر کی دعوت دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ جب سے مسلمانوں نے قرآن سے جڑی علم کی روایات سے روگردانی کی اس وقت سے مسلمان معاشروں میں تخلیق اور تحقیق کے کلچر نے دم توڑ دیا. احسن اقبال نے کہا کہ قرآن مجید ایک علمی معجزہ تھا اور اس کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ انسانیت کا اگلا دور علم سے عبارت تھا مگر افسوس ہے کہ علم و دانش کی کتاب رکھنے والی امت آج دنیا میں بہت پیچھے رہ گئی ہے جس کی ایک ہی وجہ ہے کہ اس نے قرآن سے ہدایت حاصل کرنا بند کر دی۔ جس طرح کسی بھی مشین یا ایجاد کو استعمال کرنے کے لئے رہنمائی کا کتابچہ فراہم کیا جاتا ہے، عین اسی طرح قرآن انسان کو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتا اور رہنما اصول و ہدایات پیش کرتا ہے۔ صوت القرآن چینل کا مقصد انہی رہنما اصولوں کو سیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اقتصادی کاریڈور اور نالج کاریڈور کی طرح یہ چینل بھی ملک بھر میں خنجراب سے گوادر تک قرآنی کاریڈور ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…