اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے ہارون آباد واقعہ پر ڈرامہ کیا،رانا ثناء اللہ

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندگان سے ملکر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمامتر توانائیاں صرف کریں۔ حکومت تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی شرمناک حد تک مایو س کن ہے۔ کسی علاقہ اور عوام کے مسائل حل کرنا پر ی رگنگ کے بجائے خدمت کے زمرے میں آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ عمران خان کو بھی اپنے علاقہ کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ وہ جمعرات کویہاں احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہاکہ طاہر القادری کی مرضی ہے کہ وہ کسی فیصلے کو تسلیم کریں یا نہ کریں تاہم وہ کسی پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ سزا و جزا کا فیصلہ عدالتوں پر چھوڑا جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر عدالتیں کسی مقدمہ میں حکومت کے خلاف بھی فیصلہ دیتی ہیں تو ہم اسکو بخوشی تسلیم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد کیوجہ سے ہی وزیر اعظم نے پانامہ کیس میں عدالتوں سے رجوع کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہارون آباد واقعہ پر جس ڈرامہ بازی کا مظاہر ہ کیا ہے ایسے ڈراموں کا وقت اب گزر چکاہے ۔ انھوں نے کہا کہ شوکت بسرا واقعہ کے وقت ہشاش بشاس تھا اور دوسرے دن شدید زخمی کا ڈرامہ رچا کر ہسپتا ل شفٹ ہوگیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہارون آباد کا واقعہ سیاست کے بجائے نجی نوعیت کا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر انے نظام کی جگہ لے رہا ہے ۔ تین ماہ کے اندر یہ سسٹم بھرپور انداز سے فنکشنل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے پوری طرح بااختیار ہو کر عوامی خدمت سر انجام دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…