پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

اگر33برس قبل یہ پابندی لگادی جاتی توآج جاویدہاشمی ،سعدرفیق،شیخ رشید اورسراج الحق جیسے رہنماپاکستانی سیاست میں نہ ہوتے ؟

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی(آئی این پی) طلباء یونین آمریت کے دور میں طلباء یونین پر لگنے والی پابندی تا حال برقرار رہنا منتخب جمہوری حکومت کیلئے لمحہ فکریہ اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کیلئے باعث تشویش ہے جب تک طلباء یونین بحال نہیں ہوتی اس وقت تک حقیقی جمہوریت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا

ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے صوبائی ناظم جہانگیر سلطانی، جنرل سیکریٹری سعید احمد نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ 80کی دہائی میں اقتدار میں پہنچنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے طلباء کو اپنا اعلیٰ کار بنا رکھا تھا ان کے ذریعے معاشرے میں کلاشنکوف کلچر اور تشدد کے واقعات عام کرائے گئے انہی واقعات کو وجہ اور بنیاد بنا کر نو فروری 1984کو پنجاب میں طلباء تنظیموں اور طلباء یونین پر پابندی عائد کردی گئی جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونین اور تنظیموں پر لگائی جانے والی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ طلبایونین کی وجہ سے آج مخدوم جاویدہاشمی ،وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق ، شیخ رشید اورسراج الحق جیسے لیڈرپاکستان کوملے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…