بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی، حافظ سعید کی نظربندی ،پاکستان کی بڑی مذہبی جماعت نے تحریک چلانے کااعلان کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین دفاع پاکستان کونسل اور سربراہ جے یو آئی (ب )مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی اور ان کی جماعت کے خلاف ہونے والی کاروائی کی وجہ سے مشاورتی اجلاس رکھا گیا ہے، ایک فرد کی نظر بندی کا مسئلہ نہیں اصل میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی کے لیے جو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہورہے۔ جاری ایک بیان میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کشمیر کی آواز اٹھانے کے لیے 2017 کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تو اس کو دبانے کے کیے حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا دفاع پاکستان کونسل سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد متحرک ہوئی۔ اس کا مقصد سیاست نہیں ملکی دفاع ہے۔ بھارت کی پشت پر امریکا اور اسرائیل کھڑے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ کے خلاف اقدامات سے ہم نے بھارتی الزامات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان ہندوستان میں مداخلت کررہا ہے۔ حافظ سعید کے خلاف عدالتوں میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیئے گئے۔ اب اچانک ایسا کیا مل گیا کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف جماعت الدعوہ کے خلاف اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ملک میں اسلامی تشخص کو ختم کرکے لبرل معاشرہ بنانے کی بات کی جارہی ہے۔ توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی اسلام کیخلاف مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے وہ منموہن سنگھ بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی و امریکی دباو پر ہم مزید کیا کیا اقدامات کریں گے ہم حافظ سعید کی گرفتاری کیخلاف تحریک شروع کریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک میں تحریک نفاذ مصطفی کی طرز پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ دینی جماعتیں وقت ضایع نہ کریں پانی سر سے گزر رہا ہے سڑکوں پر نکل کر تحریک چلانے کا وقت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…