اسلام اباد(آن لائن)پاکستان اور سینیگال نے دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں مین تعاون کو فروغ دینے پر،اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان نے سینی گال کی مسلح افواج کو جدید بنانے مین بھی ہرقسم کی مدد کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ یہ یقین دہانی پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کی جانب سے سینیگال کے ائیر چیف کو کرائی گئی،
سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیر جنرل بیریم ڈائیویپ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ بھی کیا بریگیڈیر جنرل بیریم ڈائیویپ کا استقبال پاک فضائیہ کے سربرائیر چیف مارشل سہیل امان نے کیا دونوں میں ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سینیگال کے ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہاسہیل امان نے سینیگال فضائیہ کو ہوابازی کی تربیت میں تعاون کی پیشکش بھی کی بعدازان سینیگال کی آئیر فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل برآمی نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیارانا تنویر نے کہا کہ سنیگال کی مسلح افواج کو جدید بنانے میں پاکستان کھلے دل سے مدد کرے گا ، دفاعی ٹیکنالوجی ، تربیت اور استعداد میں اضافے سمیت دفاعی صنعت کی مضبوطی میں بھی کردار ادا کریں گے، سینی گال ایر چیف نے کہا کہ پاکستان سے دفاع و دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں