ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی ایئرپورٹ پرمسافرکرنسی سمگلنگ کرتے پکڑاگیا،گرفتاری کے بعد اہم سرکاری ادارے نے اس کوکیوں چھوڑدیا؟انوکھے انصاف کی نرالی مثال

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کسٹمز انٹیلی جنس کے سپرنٹنڈنٹ نے انوکھا انصاف کرتے ہوئے کرنسی اسمگل کرنے والے مسافر کے قبضے سے برآمد ہونے والے 50 ہزار ڈالر میں سے 40 ہزار ڈالر (تقریبا43 لاکھ روپے)خود رکھ کر مسافرکو بغیر مقدمہ درج کئے چھوڑ دیا۔افسر محمد افضل نے اسمگلر کو 8گھنٹے تک ریجنل آفس میں رکھا، تاہم اطلاع ملنے پر کسٹمز انٹیلی کی تاریخ میں انوکھی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے اپنے افسر کے گھر پر چھاپہ مارا اور 18ہزار 900ڈالر کی رقم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا

۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی کی اطلا ع پر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپو ر ٹ پر تعینات اپنے ہی ایک سپرنٹنڈنٹ محمد افضل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمے کے مطابق5 فروری کو محمد یاسین نامی مسافر فلائٹ نمبر Fz-332سے دبئی جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچا۔ ایئرپورٹ پراسکینگ اور امیگریشن کے بعد جب وہ انٹرنیشنل روانگی کیلاؤنج میں انتظار کر رہا تھا تو اسے کسٹمز انٹیلی جنس کیافسرمحمد افضل نے اسے پکڑا اور بعد ازاں اسے کسٹمز انٹیلی جنس کے ریجنل آفس میں لے آیا جہاں پر 8 گھنٹے تک اسے رکھنے کے بعد ڈرا دھمکا کرچھوڑ دیا گیا۔ادھر ڈائریکٹر جنرل شوکت علی کو اطلاع ملی کہ ایک مسافر نے بڑی مقدار میں کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن اسے گرفتار کر کے چھوڑ دیا گیا ہے۔ ڈی جی کے نوٹس لیے پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک خصوصی ٹیم نے مسافر کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔مسافر نے دوبارہ گرفتاری پر انکشاف کیا کہ اس کے پاس 50 ہزار ڈالر کے مساوی سعودی ریال تھے جوکہ 10 ہزار ڈالر کے مساوی 5پیکٹ کی شکل میں اس نے پاس رکھے تھے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کے محمد افضل نے اس کو گرفتاری اور تمام کرنسی ضبط کرنے کی دھمکی دے کر 4پیکٹ اپنے پاس رکھ لئے اور ایک پیکٹ اسے واپس کر دیا۔اس پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نیاپنے افسر محمد افضل کے گھر پر چھاپہ مارکر 18ہزار 900 ڈالر کے مساوی رقم برآمد کرلی اور مقدمہ درج کر کے ملزم افضل کو بھی گرفتار کر لیا۔کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے اپنے ہی افسر کیخلاف کارروائی کسٹمز انٹیلی جنس تار یخ کی انوکھی کارروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہو ئے ڈی جی سے معافی کی درخواست کی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…