اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو بھول جائیں، کیونکہ پاکستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا معاشی ترقی کی دوڑ میں آگے نکل آئے ہیں امریکی اخبار کی رپورٹ سے بھارت سرکاری جل بن اٹھی۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا اب بھارت کو بھول جائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا معاشی ترقی میں بہت آگے نکل چکے ہیں
تینوں ممالک میں معاشی ترقی کی شرح بہت بہتر ہے ۔ اور ان تینوں ممالک میں پاکستان معاشی ترقی میں سب سے آگے ہے۔ رواں سال افراط زر، بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی۔ مذکورہ تینوں ممالک میں معاشی تبدیلی پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے جبکہ فوجی آپریشن سے دہشتگردی کے واقعات میں بھی واضح اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔بھارت سرکار نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔