اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ انتظامیہ کیوں پریشان ہے ،پاکستان امریکہ سے کیا چھپا رہا ہے، طارق فاطمی کا دورہ امریکہ کیوں ناکام ہوا؟اہم امریکی شخصیت کے حیران کن انکشافات

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کے بڑھتے تعلقات ٹرمپ انتظامیہ کے لیے باعث پریشانی ہیں، امریکہ سے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی ابھی تک واضح نہیں،پاکستانی دفاعی شعبے میںچین کے مقابلے میں امریکہ نے بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے۔پاکستان کی امریکہ سے متعلق غیر سنجیدگی ڈھکی چھپی نہیں رہی،مسلمز فار ٹرمپ تنظیم کے چیئرمین

ساجد تارڑ کا جرمن ریڈیو کو انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی اور مسلزم فار ٹرمپ تنظیم کے چیئرمین ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ 1947 سے پاکستان امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے اور اب پاکستان چین کی طرف جھکتا جا رہا ہے۔جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیکھنا چاہیے کہ عالمی سطح پر چین کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ چین اور امریکا کے تعلقات میں تناو ہے اور پاکستان کا رجحان چین کی طرف بڑھتا جا رہا ہے۔ ساجد تارڑزنے کہاکہ یہ درست ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے لیکن ایک ایسی صورتحال جب چین امریکا کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بن رہا ہو تو امریکا اور چین کے تعلقات تناو کا شکار تو ہوں گے۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ چین کے مقابلے میں امریکا نے پاکستانی فوج اور امدادی شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے۔مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے ساجد تارڑ نے کہا کہ موجودہ فہرست بڑھ بھی سکتی ہے۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان امریکی قانون نافذ کرنے والے

اداروں کے ساتھ کافی عرصے سے تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستانی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کے مشیر طارق فاطمی امریکا گئے تھے لیکن ان کا دورہ کامیاب نہیں ہوا تھا کیوں کہ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں شامل لوگوں سے ملاقات نہیں کی تھی۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان امریکا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور نہ ہی اس نے کھل کر اپنی خارجہ پالیسی امریکا کو واضح کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…