پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کوہاٹ میں اعلی تعلیم یافتہ خاتون کواپنے کزن نے ہی قتل کردیا،وجہ اتنی افسوسناک کہ پاکستانی لرزاٹھے

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (آئی این پی ) کوہاٹ میں نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر ‘غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ جاوید اقبال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنا شاہ نواز نامی خاتون کو ان کے کزن نے کوہاٹ کے علاقے استارزئی میں 4 گولیاں مار کر قتل کیا۔

ڈی پی او کے مطابق حنا اسلام آباد میں این جی او سے منسلک تھیں اور ماہانہ 80 ہزار روپے کما رہی تھیں اور اپنی والدہ اور بھابی کی کفالت ان کے ذمہ تھی کیونکہ ان کے والد اور بھائی کا انتقال ہوچکا تھا۔ حنا کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے قتل کیا جس کی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ بذات خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حنا کا کزن محبوب ان کی ملازمت کے خلاف تھا اور انھیں متعدد مرتبہ اس سے منع کرچکا تھا، تاہم انھوں نے اپنی ملازمت جاری رکھی، جس کے باعث محبوب نے مبینہ طور پر انھیں قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ 3 فروری کو پیش آیا اور ان کے اہلخانہ اسے چھپانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کروایا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی تصاویر اور معلومات کے مطابق 27 سالہ حنا شاہ نواز نے ایم فل کر رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…