اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے بھارت کو خود نقصان ہو گا، معاہدے پر بھارت کے مخالفانہ اورغیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود پاکستان ذمہ دار ریاست ہونے کا مظاہرہ کر رہا ہے،بھارتی حکومت اس مسئلے پر سیاست سے گریز کرے،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے پر امن ہمسائیگی کے وژن کے تحت بھارت کومذاکرات کی دعوت دی کیونکہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے عوام اور سندھ طاس کی مشترکہ ترقی کا ہے۔وہ بدھ کو نجی ہوٹل میں منعقدہ پاکستان میں آبی تحفظ کے چیلنج پر مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے بھارت کو خود نقصان ہو گا ،سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں،وزیراعظم محمدنوازشریف مفاہمت اور مشاورت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اس معاملے کو حل کیا جائیگا، معاملے پر بھارت کے مخالفانہ اورغیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود پاکستان ذمہ دار ریاست ہونے کا مظاہرہ کر رہا ہے،ہم اس معاملے کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی حکومت اس مسئلے پر سیاست سے گریز کرے،وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کے پر امن ہمسائیگی کے وڑن کے تحت بھارت کومذاکرات کی دعوت دی ہے کیونکہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے عوام اور سندھ طاس کی مشترکہ ترقی کا ہے۔واضح رہے کہ بھارت ڈیم پر ڈیم بنارہا ہے اور حکومت ابھی تک حکمت عملی بنانے پر غور کررہی ہے۔