لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت کافوجی عدالتوں کے لئے آئینی ترمیم کابل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا اصولی فیصلہ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترمیم کابل قومی اسمبلی کے اائندہ اجلاس میں پیش کرنیکااصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں حکومت مارچ کے پہلے ہفتے میں تمام جماعتوں کی رضامندی حاصل کرلے گی فوجی عدالتوں کی مدت ایک یا دو سال ہوگی اور فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے آئین میں 23ویں ترمیم کرنا ہوگی حکومتی اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جائیگی جبکہ حکومت کے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے بھی رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔