مولانامسعوداظہر کامعاملہ ،چین نے اہم ترین اعلان کردیا

8  فروری‬‮  2017

بیجنگ(آئی این پی)چین نے واضح کیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں تکنیکی ہولڈ کا مقصد متعلقہ فریقین کے مابین مزید مشاورت کو وقت دینا ہے تاکہ عالمی برادری کیلئے قابل قبول فیصلہ پر اتفاق رائے قائم کیا جا سکے، مذکورہ معاملہکا چین اور بھارت کے باہمی تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ کی جانب سے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کے معاملہ پر سیکیورٹی کونسل سمیت دیگر اداروں میں اٹھائے جانے والے اقدامات قوانین کے عین مطابق ہیں ،ہم نے متعدد مرتبہ بھارت سمیت متعلقہ فریقین کے ساتھ مذکورہ معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔سیکیورٹی کونسل کی 1267کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کے معاملہ پر گزشتہ سال غوروخوص کیا تاہم اتفاق رائے نہیں ہو سکا کیونکہ سیکیورٹی کونسل اراکین کے نظریات مختلف تھے ۔متعلقہ ملک کی جانب سے ایک نئی درخواست بھی دائر کی گئی تاہم ابھی بھی ایک متفقہ فیصلہ کیلئے اراکین کے مابین اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ چین کی جانب سے مذکورہ معاملہ پر تکنیکی ہولڈ لینے کا مقصد متعلقہ فریقین کے مابین مذاکرات کو مزید وقت دینا ہے ۔یہ سب سیکیورٹی کونسل کی قرارداد اور کمیٹی کے قوانین کے عین مطابق ہے ۔سیکیورٹی کونسل اور اس کے متعلقہ اداروں کے اپنے قوانین ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی کے تمام اراکین ان قوانین کے مطابق درخواست کا معاملہ نمٹائیں گے چاہے درخواست گزار کوئی بھی ہو ۔ چین اور بھارت نے بھی اس درخواست پر تبادلہ خیال کیا ہے ،میں چین اور بھارت کے باہمی تعلقات پر اس کا کوئی اثر نہیں دیکھتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…