سرکاری ملازمت کے خواہشمند تیاری کرلیں،اہم شعبے میں 6 ہزارنئی نوکریاں،بڑا اعلان کردیاگیا

8  فروری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں استاذہ کی تقرریوں اور تبادلے پر پابندی اور 6 ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے،کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5 ہزار384 اسکولز بند ہیں جن میں سے 4 ہزار 123 کھولنے کے قابل ہیںاجلاس میں بتایاگیاکہ وزیراعلی کی ہدایات اور مدد سے گزشتہ 2 ماہ میں ایک ہزار 261 اسکولز کھولے گئے ہیں جب کہ محکمہ تعلیم میں 26 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہصرف اسکولوں کا کھلنا کافی نہیں بلکہ وہاں پر تعلیمی سرگرمی بھی زوروشور سے ہونی چاہیئے۔ وزیراعلی نے اساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی لگا تے ہوئے کہا کہ جن اسکولزمیں اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں سے اساتذہ کو ان اسکولز میں بھیجا جائے جہاں کمی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اب اسکولوں کے اچانک دورے کروں گا اوردیرسے کام کرنے سے مسائل ہیں تو فجرپڑھ کرکام شروع کرسکتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئیاساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے مارچ 2017 تک 2000 ہزار بند اسکولز کھولنے کا ہدف دے دیا، محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کریکولم اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ نصاب کو جدید اورموجودہ تقاضوں کے مطابق بنانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…