کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کی صبح سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر کی رہائش گاہ پرناشتہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی، عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں، تاجر برادری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مجھے گورنر سندھ محمد زبیر پر افسوس ہے کہ وہ سب کچھ جانتے
ہوئے چپ کر کے بیٹھے ہیں۔محمد زبیر سب جاننے کے باوجود بھی شریف خاندان کے دفاع میں مصروف ہیں لہذا انہیں بھی گورنر سندھ کا عہدہ نوازشریف کی کرپشن چھپانے پر ملا ہے۔انہیں گورنرشپ قابلیت پرنہیں بلکہ شریف فیملی کی کرپشن چھپانے پر دی گئی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کرپشن کرتے ہیں تو ان کو بھی پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا۔کراچی میں گندگی اور پینے کے پانی کے معاملات میں بھی کرپشن کا عنصر ہے۔زمینوں پر قبضے کھیلوں کے میدانوں پر قبضے یہ سب کرپشن ہے ۔سندھ میں40 فیصد لوگ گندہ پانی پیتے ہیں جو شرمناک عمل ہے۔نادرا کارڈ کراچی کے لوگوں کو جان بوجھ کر نہیں دئیے جارہے۔ نادر اکا رڈ سب کا حق ہے۔کارڈ نہیں ملا تو ووٹ کیسے ڈالیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ کراچی کو وقت نہیں دے سکا2014 دھرنے میں نکل گیا 2016 پناما میں نکل گیا۔پناما کے بعد کراچی کو وقت دونگا۔میں نے زندگی میں نہیں سنا کہ ادھورے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہورہا ہے۔جتنے مرضی فیتے کاٹ لیں پناما سے جان نہیں چھوٹنے والی20 ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کرچکے ہیں۔