کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگریزی میں تقریر کرنے سے انکار کردیا۔ کراچی میں ایک پروگرام میں عمران خان نے انگریزی میں تقریر کرنا تھی جس پر عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں ، اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اس لئے میں انگریزی زبان میں تقریر نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کا وژن ہوتا ہے۔ ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد ہم سے بڑا ہے۔ محمدﷺبھی دنیا میں مقصد لے کر آئے۔ انسانیت کے لیئے اور انصاف کے لیئے لڑے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیسہ بنانا بھی مقصد بن گیا ہے۔ یہ دو مختلف مقاصد آج کے انسان کے سامنے ہیں۔ قائد اعظم بھی ہمارے لیئے ماڈل شخصیت ہے۔ نیلسن منڈیلا بھی سب کے سامنے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے ذندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت رکھا۔