منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما پر حملہ،اعجازالحق کے صبر کا پیمانہ لبریز سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ شوکت محمود بسرا نے ہمارے ایم پی اے غلام مرتضیٰ کے گھر اور وائٹل گروپ کے دفتر پر ساتھیوں سمیت حملہ کیا ، شوکت محمود بسرا کی ریلی میں کالعدم تنظیموں کے لوگ موجود تھے جن کی فائرنگ سے شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوا ،پیپلزپارٹی کی طرف سے جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی گئی ،

اعجاز الحق نے کہا  کہمعاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، آصف علی زرداری کا بیان پڑھ کر ہنسی آئی ،بھٹو ازم دکھانے کی کوشش بند کی جائے ، ایم پی اے کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ ہوا جس کی مذمت کرتا ہوں ، میں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کی اعلیٰ سطح پر شفاف تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔ اعجاز الحق نے کہا کہ شوکت بسرا نے ایک دن قبل جلسہ کر کے میرے اور میرے ایم پی ایز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی اور تھانے کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے تھانے کی بجائے وائیٹل گروپ کے دفتر اور اس کے نیچے موجود ایم پی اے غلام مرتضیٰ کے گھر کا گھیراؤ کا کر لیا اور حملہ آور ہونے کی کوشش کی جس پر دفتر کے گارڈ نے پہلے سمجھانے کی کوشش کی تاہم بات نہ ماننے پر ہوائی فائرنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ شوکت بسرا کی ریلی میں فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیموں کے لوگ بھی شریک تھے اس حوالے سے ڈی پی او ایک روز پہلے شوکت بسرا کو بھی کہہ چکے تھے ۔ریلی میں موجود کالعدم تنظیم کے ان لوگوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی جس کے شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوا ۔ فائرنگ انہوں نے کی شوکت بسرا نے ایف آئی آر ہم پر کٹوا دی

اعجاز الحق نے کہا  کہسب جانتے ہیں میں اسلام آباد میں ہوں ،ایم پی اے غلام مرتضیٰ بیٹی کے علاج کے سلسلے میں دبئی جبکہ چوہدری یاسین عمرے کے لئے گئے ہوئے ہیں ، ہمارا تعلق بلا جواز اس کیس سے جوڑا جا رہا ہے ،معاملے پر سیاسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ، آصف علی زرداری کا بیان پڑھ کر ہنسی آئی ،بھٹو ازم دکھانے کی کوشش بند کی جائے ، ایم پی اے کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…