اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مقدمہ کی پیروی کیلئے سپریم کورٹ میں موجود ڈی جی محکمہ اوقاف نواز علی کو دل کا دورہ پڑ گیا، تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل، ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی محکمہ اوقاف نوازش علی کو سپریم کورٹ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ڈی جی محکمہ اوقاف نوازش علی مقدمہ کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ میں موجود تھے لیکن کمرہ عدالت میں جانے سے چند قدم پہلے اچانک بے ہوش ہو کر گر گئے ،جس کے بعد انہیں لاہور پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔