اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بلاول، بختاور اور دیگر اہم شخصیات دبئی میں موجود تھیں۔پی ایس ایل کے فائنل میچ میں نے پاکستانی حکومتی لوگوں نے شیخ رشید احمد کو رائل باکس سے گالم گلوچ کرکے اور دھکے دے کر نکالا۔
وہاں اس وقت ساری کریم کلاس بیٹھی ہوئی تھی جن میں عربی بھی شامل تھے۔ عربیوں کو اس میں بٹھایا ہوا تھا۔ صادق محمد، مشتاق محمد ، آصف اقبال اور سرفراز نواز جیسے کھلاڑیوں کو رائل باکس میں بٹھانے کا اعزاز نہیں دیا گیا۔ اس تقریب میں صرف ان لوگوں کو عزت دی گئی اور رائل باکس میں بٹھایا گیا جو سیاسی طور پر حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومتی گن گاتے ہیں۔