جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پاکستانی میڈیامیں بھی چین کی انٹری،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت متعدد چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ملک بھرمیں چینی زبان سیکھنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستان میں 57ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے،جو کہ جنوبی ایشیاء سمیت دنیا بھر میں کاروبار کیلئے نئی شاہرائے ریشم کے نام سے بھی جانی جاتی ہے،

متعدد چینی کمپنیاں پاکستان کے سیمنٹ،اسٹیل،توانائی اور ٹیسکٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں،مذکورہ کمپنیوں کو پاکستان میں کاروباری معاہدوں کیلئے چینی زبان پر عبور رکھنے والے پاکستانیوں کی اشد ضرورت ہے،جس کے باعث پاکستان کے مختلف تعلیمی و نجی اداروں کی جانب سے چینی زبان کے قلیل المدتی اور طویل المدتی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے،چینی زبان پر عبور رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو تنخواہوں کی مد میں غیر معمولی رقم چینی کمپنیوں کی جانب سے دی جارہی ہے،حالیہ سالوں میں چین نے پاکستان میں چینی زبان کے فروغ کیلئے بھی سرمایہ کاری کی ہے،چین نے 2013میں پاکستانی حکام کے ساتھ ایک معاہدے میں آئندہ سالوں میں ایک ہزار چینی اساتذہ تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا جبکہ پاکستان میں چینی ٹی وی چینلز کے نشر کیے جانے کے حوالے سے بھی مذاکرات جاری ہیں جن کے ذریعے چینی زبان کو پاکستان میں مزید فروغ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گوادر اور کوئٹہ میں چینی زبان کو سکھانے کیلئے دو خصوصی مراکز قائم کیے جارہے ہیں،صوبے کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ چینی زبان پر عبور حاصل کرتے ہوئے سی پیک کے تحت روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے کے نوجوانوں کو چینی سفارتخانے کے تعاون سے وظائف پر چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجا جائے گا ،

صوبے کے عوام سی پیک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جو کہ نوجوانوں کیلئے ملازمت کے نئے مواقع فراہم کررہا ہے،سی پیک کی مدد سے صوبے میں احساس محرومی ختم کرنے میں بھی مدد ملی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر چینی سفیر سن وی ڈونگ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے صوبے میں تعمیر وترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی خیر مقدم کیا،سی پیک نے لوگوں کے معیاری زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،سی پیک کے تحت مساوی فوائد حاصل کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کیا جارہا ہے۔حالیہ دنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ پبلک سکولز کی جانب سے بھی چینی زبان پر عبور رکھنے والے اساتذہ کر بھرتی کرنے کیلئے ایک اشتہار جاری کیاتھا،کنٹونمنٹ بورڈز سکولز میں بھی بچوں کو چینی زبان کی تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔حکومت پنجاب کے تحت ٹیوٹاکے اداروں میں بھی صوبے بھر میں بلامعاوضہ چینی زبان کے کورسز کروائے جارہے ہیں،جس میں طلباء کی بڑی تعداد اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے زبان پر عبور حاصل کرنے میں مصروف ہے۔گذشتہ مہینے وزیرمملکت برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان نے بھی ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ملک بھر کی 28جامعات میں چینی زبان کے کورسز شروع کروائے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…