ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ میں خوشی کا سماں ،تحریک انصاف کے بانی رہنما نے شمولیت اختیار کر لی

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رہنمائوں میں سے ایک اور عمران خان اور پرویز خٹک کے قریبی دوست محمد طاہر خان عمرزئی نے باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔پیر کے روز محمد طاہر خان عمرزئی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور طاہر خان عمرزئی نے مسلم لیگ (ن) کیاعلیٰ قیادت میاں نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران محمد طاہر خان عمرزئی نے باقاعدہ (ن)لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر عمرزئی نے کہا کہ پرویز خٹک میرے خدشات سے بخوبی واقف ہیں مگر انہوں نے مجھے روکنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی اور میں نے پی ٹی آئی کی بنیاد اصولوں پر رکھی تھی اور1990ء میں جو ہم نے طے کیا تھا اس کے مقابلے میں چیزیں مکمل طور پر بدل چکی ہیں اور تحریک انصاف اپنے نظریہ کو بھول گئی ہے اور اب صرف سٹیٹس کو کو پرموٹ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کیساتھ میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے جن کے بارے میں کچھ بانی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے ایجنڈے کو ہائی جیک کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب میں نے مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے اور میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) پورے ملک کی ترقی کیساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی کام کرے گی ۔واضح رہے کہ محمد طاہر خان عمرزئی تحریک انصاف کے بانیوں میں سے ایک ہیں اور ان کو منانے کی ذمہ داری سپیکر خیبرپختونخوا اسد قیصر کو سونپی گئی تھی اور وہ ان کو منا نے میں ناکام رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…