جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کا طالبات کیلئے وظیفہ کتنے ہزار مقرر کر دیا ؟ اعلان ہو گیا

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت 16 اضلاع میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کی طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ 200 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور اس اقدام سے سکولوں میں طالبات کی انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ ہو گا – انہوںنے کہا کہ مردم شماری کے کاموں کیلئے اساتذہ کی خدمات لینے پر پابندی ہو گی-اس حوالے سے دیگر محکموں

 

سے ہیومن ریسور س حاصل کیا جائے- انہوںنے کہا کہ خادم پنجاب سکولز پروگرام کے تحت مجموعی طور پر سکولوں میں 36000 نئے کمرے تعمیر کئے جائیں گے -جن سکولوں میں نئے کمرے بنائے جائیں گے وہاں تمام تعلیمی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی- نئے کمروں کی تعمیر سے سکولوں میں بچوں اور بچیوں کی انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ ہو گا-انہوںنے کہا کہ اپریل 2017ء میں نئی انرولمنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے اورسکولوں میں انرولمنٹ کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محنت کے ساتھ کام کیا جائے-ایک برس کے دوران سکولوں میں تین لاکھ 80 ہزار نئے بچے داخل ہو ئے ہیں اورڈراپ آؤٹ کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…