جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں دو کروڑ روپے کی روزانہ چوری،حیرت انگیز انکشافات،اہم شخصیات کو طلب کرلیاگیا

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کرک میں دو کروڑ روپے کی روزانہ کی گیس چوری کی جا رہی ہے پولیس گیس چوری کے خلاف مدد کرنے کو تیار نہیں ہے، کمیٹی نے معاملہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے ساتھ اٹھانیکا فیصلہ کر تے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، ہوم سیکرٹری، آئی جی خیبرپختونخواہ کو طلب کرلیا۔

پیرکو سینٹرفتح محمد حسنی کی زیرصدارت سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس ہوا۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خا قا ن عباسی نے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کرک میں دو کروڑ روپے کی روزانہ کی گیس چوری کی جا رہی ہے پولیس گیس چوری کے خلاف مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔شاہد خاقا ن عباسی کا کہنا تھا کہ ہم گیس کے غیر قانونی کنکشن کاٹ کے آتے ہیں ضلعی انتظامیہ بحال کردیتی ہے ہم نے یہ معاملہ وزیر اعلی کے ساتھ اٹھایا تھا مگر عمل درآمد نہیں کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات کرکے مسئلے کا حل نکالا لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا ۔ یہ بھی کہا گیا کہ اضافی رقم دیں گے ۔ انتظامیہ سے غیر قانونی گیس کنکشن ختم کروائیں۔ اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سے گیس نکل رہی ہے ، سابق وزیر اعظم نے 5کلومیٹر گرد ونواح میں گیس فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ بلوچستان میں گیس فراہمی کے لیے کمپنیاں 2لاکھ 50ہزار فی گھرانہ خیبر پختونخوا میں1لاکھ 8ہزار فی گھرانہ اور پنجاب میں 54ہزاردیتی ہیں۔ اس کے اوپر کا خرچہ وفاق اور صوبوں نے دینا ہوگا۔ سینیٹر باز محمد نے کہا کہ باہر سے آئے ہوئے کارخانہ داروں نے غیر قانونی کنیکشن جوڑے ہوئے ہیں۔ سینیٹر سردار اعظم موسی ٰ خیل نے کہا کہ کرک میں جس شخص کے ساتھ کمپنی نے معاہد ہ کیا ہے اس پر عمل نہیں ہورہا۔

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں گیس و تیل تلاش اور دریافت کے بارے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ برٹش گیس کمپنی نے کام چھوڑ دیا ہے ۔ دوسرے بلاک کا کام زنوا کمپنی بھی چھوڑ گئی ہے۔ پی پی ایل حکام نے بتایا کہ سوئی میں گیس ذخیرہ صرف 8/9فیصد رہ گیا ہے ۔3کروڑ اخراجات کرکے پریشر کم کیا ہے ، اگر اخراجات میں کمی نہ کی گئی تو گیس کے ذخیرے میں مزید کمی آئے گی۔ سوئی شہر اور نزدیک کے علاقوں میں گیس دی گئی ہے۔ پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل حکام کو ہدایت دی گئی کہ گیس و تیل تلاش کیلئے ممبران پارلیمنٹ ،مقامی و صوبائی حکومتوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے ۔رولز و ریگولیشنز پر من وعن عمل کیا جائے۔ سب سے زیادہ گیس پیداواری صوبے بلوچستان میں گیس کی زیاد ہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ پی پی ایل حکام نے آگاہ کیا کہ بلوچستان کے 10مکامات پر لائسنس دیئے گئے ہیں 4میں پی پی ایل حصہ دار ہے ۔او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی نے آگاہ کیا کہ کل 25میں سے 14بلاکس پر او جی ڈی سی ایل خود کام کررہا ہے۔ بقیہ بلاکس مشترکہ منصوبے ہیں ۔ ایف سی ممبران پارلیمنٹ اور ڈپٹی کمشنرز سے تعاون اور مدد لی جاتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کو کام نہ دیا جائے ۔ غلط کام کرنے والوں کو سزا دے کر بلیک لسٹ کیا جائے۔ پی پی ایل حکام کمیٹی کو تیل و گیس سروے تلاش و دریافت کے بارے میں اطمینان بخش بریفنگ نہ دے سکے۔

او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی نے آگا ہ کیا کہ چندران ، کولو،کلچران ، لورالائی میں زمینی سروے کا کام شرو ع ہے ۔ پیر کو ہ ،لوٹی، اُچھ، جھل مگسی میں نئے ذخائر کے بلاکس پر کام شروع ہے۔ اجلاس میں سینیٹرز سردار اعظم خان موسیٰ خیل ، باز محمد خان کے علاوہ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،سیکرٹری پیٹرولیم، قائم مقام ایم ڈی او جی ڈی سی ایل،ڈی جی جیالوجیکل سروے آف پاکستان ، جی ایم پی پی ایل اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…