اسلام آباد ( آئی این پی ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریفریشمنٹ کی پلیٹ سے کاکروچ برآمد ہونے کا معاملہ ایوان بالا کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لا ل بیگ کے معاملے پر پکانے اور لانے والے دونوں کو سزا ہونی چاہیے ، کاکروچ نکلنے کی ذمہ داری کیفے ٹیریا اور سی ڈی اے کے حکام پر عائد ہوتی ہے ۔
وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن جماعتیں عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں ۔ ہر پارٹی میں کچھ کرپٹ لوگ موجود ہیں ۔ پانامہ لیکس کیس سے کچھ نہیں نکلے گا ۔ عدالت عظمی کو کرپشن کے خلاف سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے ۔ چیئرمین سینیٹ کی تجویز پر احتساب کا ادارہ بنایا جائے جس میں فوج ، عدلیہ ، پارلیمان ، سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نمائندگی ہو ۔ عثمان کاکڑ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کی ریفریشمنٹ کی پلیٹ سے کاکروچ نکلنے پر تشویش ہے یہ معاملہ ایوان میں اٹھاؤں گا ۔ پکانے اور لانے والے دونوں کے خلاف کارروائی ہونی چا