جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی،سائٹ ٹاؤن میں واقع گودام میں آتشزدگی ،واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سائٹ ٹاؤن میں واقع گودام میں آتشزدگی کی خبر ملتے ہی واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،فوری طور پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیئے گئے ،آتشزدگی کے واقعہ کی صورت میں فوری طور پر ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی

آگ پر قابو پائے جانے تک فوکل پرسن اور ہائیڈرنٹس و ٹینکرز سیل کے انچارج جائے وقوعہ اور قریبی ہائیڈرنٹس پر موجود رہیں، ایم ڈی واٹربورڈ نے حکام کو ہدایات جاری کردی تفصیلات کے مطابق پیر کی شام سائٹ ٹاون کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ نے قریبی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کرکے متعلقہ حکام کو جائے وقوعہ اور قریبی ہائیڈرنٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ،ان ہدایات پر واٹربورڈ ٹینکرز اینڈ ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج نعمت اللہ مہر کو فوری طور پر اپنے عملے کے ساتھ سخی حسن ہائیڈرنٹ پہنچ گئے اور ہائیڈرنٹس سے فائرٹینڈرز کی متوقع آمد کے پیش نظر وہاں موجود دیگر ٹینکروں کو ہٹا دیا گیا ،واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹ سیل کے فوکل پرسن شہباز بشیر نے فوری طور پر پہلے مرحلے میں 9 اور بعد ازاں 10پانی سے بھرے ٹینکرز سائٹ ٹاؤن روانہ کردیئے جنہیں وہاں موجود فائربریگیڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ، اس اقدام کی بدولت آگ بجھانے میں مصروف فائرٹینڈرز کو پانی بھرنے کیلئے روانہ نہیں ہونا پڑا اور وہ مسلسل آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیتے رہے ،ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے واٹربورڈ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی براہ راست نگرانی کی دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے کسی بھی حصے میں آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ اور قریبی ہائیڈرنٹس پر پہنچیں اور آگ بجھانے والے فائرٹینڈرز کو پانی کی فراہمی کے لئے کوئی وقت ذائع کئے بغیر پانی کے ٹینکرز پہنچائے جائیں

انہوں نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے انچارج اور فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ وہ آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک وہاں موجود رہیں اور ہائیڈرنٹس پر ایسے اقدامات و انتظامات کئے جائیں جن سے آتشزدگی کے واقعہ کی صورت میں فوری طور پر ہائیڈرنٹس پر فائرٹینڈرز کی آمد میں کوئی رکاوٹ نہ ہو جبکہ آناً فاناً جائے وقوعہ پر ضرورت کے مطابق واٹرٹینکرز روانہ کئے جاسکیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…