جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حاجی افتخار خادم نے عہد ے کا چارج سنبھال لیا

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(رئیس احمد خان)نوتعینات چیئرمین ضلع زکوۃ و عشر کمیٹی میرپور حاجی افتخار خادم نے چارج سنبھال لیا ۔ بڑے جلوس کی شکل میں دفتر لایا گیا کارکنان کا جشن ، اصلاحات لانے اور غریبوں کو ریلیف دینے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق نو تعینات چیئرمین ضلع زکوۃ و عشر کمیٹی میرپور حاجی افتخار خادم نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج لے لیا ۔انہیں ان کی رہائش گاہ سے بڑے جلوس کی شکل میں براستہ علامہ اقبال روڈ، چوک

 

شہیداں ، میاں محمد روڈ آزاد چوک دفتر تک لایا گیا ۔ استقبالی جلوس و ریلی میں سٹی صدر مسلم لیگ ن مرزا طاہر ،چیئرمین زکوۃ و عشرحلقہ ایل اے تین چوہدری ارشد ، سابق امیدوار اسمبلی جاوید قادر، نعمت شہزاد ، مرزا بشارت ، خواجہ منیر لون ، غفور قریشی ، راجہ قیصر خان ، احتشام افضل ، محسن جرال ، فاروق میر ، حسن علی ، سردار عتیق سدوزئی ، نواز رتیال ، راجہ محمد علی ، راجہ رب نواز، راجہ تسلیم انجم ، حاجی عبدالرئوف ، عمیر شہزاد ، سہیل قریشی ، یاسین لعل سمیت ضلع و سٹی کی تنظیموں کے عہدیداران ، یوتھ ، ایم ایس ایف ، کے علاوہ لیگی کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ جنہوںنے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی افتخار خادم نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھائوں گا ۔ صدر جماعت جنرل سیکرٹری سمیت دیگر قائدین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اس اعتماد کااظہار کیا ۔ آج میرپور شہر کے باسیوں نے جس محبت اور اپنائیت کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے باعث سرمایہ ہے ۔ لیگی حکومت نے مختصر عرصے میں اپنی ترجیحات کے مطابق کام کر کے گڈ گورننس میرٹ کی بحالی کیلئے گرانقدر کام کیا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ محکمہ زکوۃ و عشر میں اپنی بساط کے مطابق اصلاحات لائونگا تاکہ اس بجٹ کو حقیقی معنوںمیں غریبوں کیلئے استعمال کیا جا سکے ۔ سب کام میرٹ پر ہونگے میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی توقع نہ رکھے ۔ انہوںنے پرتپاک استقبال ، جلوس ریلی میں شرکت پر جملہ رہنمائوں ، قائدین ، کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔
حاجی افتخار خادم کے چارج لینے کی جھلکیاں
٭۔ نوتعینات چیئرمین ضلع زکوۃ و عشرحاجی افتخار خادم کی رہائش گاہ پر علیٰ الصبح ہی کارکنان پہنچنا شرو ع ہو گئے تھے ۔
٭۔ کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔
٭۔ کارکنان صدر جماعت کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔
٭۔ دفتر چارج سنبھالنے کیلئے افتخار خادم کو جلوس کی شکل میںلایا ۔
٭۔ ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں موٹر سائیکل شامل تھے ، کارکنان نے لیگی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔
٭۔ مختلف جگہوں پر ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں
٭۔ نو تعینات چیئرمین کے ساتھ ایم ایس ایف این ، یوتھ ضلع و سٹی کے رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
٭۔ نیوسٹی ، ایف ون ، کلیال ، بن خرماں ، کھڑی شریف ، سی فور ، سی تھری سے بڑی تعداد میں کارکنان ریلیوں کی شکل میں پہنچنے ۔
٭۔ آزاد چوک سے دفتر زکوۃ و عشر تک ریلی پیدل پہنچی بے پناہ رش کیوجہ سے ٹریفک جام رہی
٭۔ دفتر پہنچنے پر ملازمین زکوۃ و عشر نے استقبال کیا
٭۔ حاجی افتخار خادم کی تعیناتی پر نظریات کارکنان مسرور نظر آئے انہیں ہار پہنائے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…