اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد وفاقی پولیس کے ہاتھوں ناکے پر قتل ہونے والے تیمور کے کیس میں اہم موڑ آگیا، مقتول کا والد صلح کیلئے آمادہ ہے، پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ میں تمام ملبہ مقتول تیمور پر ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ کے دوران سارا ملبہ مقتول تیمور پر ڈال دیاہے۔
پیٹی بھائیوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ تیمور ہی قصور وار تھا جبکہ مقتول کا والد صلح کیلئے آمادہ ہے جبکہ دوسری جانب ملزم پولیس اہلکار سمیع اللہ کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے ملزم سمیع کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوسرا قتل کا ملزم پولیس اہلکار طارق بھی حراست میں ہے تاہم ابھی اسے چوبیس گھنٹے گرفتار کئے ہوئے نہیں ہوئے۔ اس لئے اہلکار طارق کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔واضح رہے ملزم سمیع اللہ نے گزشتہ روز خود کو ایس ایس پی ساجد کیانی کے سامنے پیش کیا تھا۔