جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد فائرنگ،نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس اہلکارکا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادپولیس کے اہلکارسمیع اللہ کے ہاتھوں قتل ہونے نوجوان تیمور کا کیس  ایک نیارخ اختیارکرگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی جے پی ر وڈناکے پرفائرنگ کرنے والے سمیع اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میں نے گاڑی کونہ روکنے پرفائرنگ کی تھی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سمیع اللہ نے مزید بتایاکہ جب گاڑی کوروکاگیاتوگاڑی ساتھ لگے پلاسٹک کے بیرئیرکے ساتھ ٹکرائی ،دوفائرکئے گئے جوگاڑی کے ٹائرپرلگے اورتیسرافائرڈرائیوریعنی تیمورکولگا۔

پولیس اہلکارنے کہاکہ میں نے گولی اس کومارنے کےلئے نہیں صرف ڈرانے کےلئے چلائی تھی جوتیمورکولگ گئی اوروہ شدید زخمی ہوگیا۔اس سے قبل پولیس اہلکارسمیع اللہ سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی رائفل برآمدکرلی گئی ہے جبکہ اتوارکے روزہی پولیس اہلکارسمیع اللہ نے خود کوایس ایس پی آپریشنزساجد کیانی کے سامنےپیش کردیاتھاجس کے بعد اس کابیان قلمبندکیاگیا۔ملزم سمیع اللہ کوآج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
sami ullah

نوجوان تیمورپرگولی چلانے والاپولیس اہلکارسمیع اللہ 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…