اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ چوبیس گھنٹے،محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی خبر سنادی،علاقوں کی تفصیلات جاری

datetime 5  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے مختلف علاقو ں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات ٗ گلگت بلتستان ، بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے سیدو شریف 77، دیر 74، لوئر دیر 65، کالام 63، رسالپور 61، پٹن 59، پشاور ( ایئر پورٹ 54، سٹی 28)، پاراچنار 50، دروش 49، میرخانی 42، چراٹ 40، مالم جبہ 36، بالاکوٹ، بنوں 30، کوھاٹ 25، کاکول 24، ڈی آئی خان 06،پنجاب کے علاقوں مری 36، کامرہ33، چکوال 23، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں(زیروپوائنٹ19،گولڑہ15،سید پور 12 )، گوجرانوالہ 18، سرگودھا 17، سیالکوٹ (سٹی )15، راولپنڈی (چکلالہ 14، شمس آباد ، بوکرہ 11)، جو ہرآباد 11، منگلہ 14، جھنگ 12، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاولدین ، میانوالی ، سیالکوٹ ائر پورٹ 08، فیصل آباد 07، لاہور( سٹی 07، ایئر پورٹ 05)، بہاولپور( سٹی 05، ائر پورٹ 04) نور پور تھل 05، ساہیوال ، بہاولنگر، لہیہ 03، ملتان ،قصور 02، کوٹ ادو ، اوکاڑہ 01 کشمیر کے اضلاع راولاکوٹ56، گڑھی دوپٹہ 46 ، مظفرآباد 34، کوٹلی15گلگت بلتستان: چلاس 23، گوپس 15، بونجی 10، گلگت 07، بگروٹ 03، سکردو 02،بلو چستان کے علاقوں ژوب17، بارکھان 05، سبی 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ٗمالم جبہ 36، کالام 32، چترال 19، دروش 18، سکردو، استور 16، میرکھانی 12، پاراچنار 09، مری میں02 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…