لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورمیں توگزشتہ دنوں ایک تقریب میں عمران خا ن نے شاہد آفریدی پرمذاق مذاق میں تنقیدکی تھی لیکن معلوم ہوتاہے کہ اُس دن والی تنقید کوشاہد آفرید ی نے سنجید ہ لیااورعمران خان اور خیبرپختونخواحکومت پرتنقید کے نشترچلادیئے لیکن شاہد آفریدی شایدیہ بھول گئے کہ اب عمران خان ان کی طرح ایک سابق کپتان ہی نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ اورسیاست دان بھی ہیں ۔
شاہدآفریدی کی طرف سے کی جانے والی تنقید کاعمران خا ن نے بھی زبردست جواب دیاہے اورشاہد آفریدی کوواضح طورپربتادیاکہ ترقی کیاہوتی ہے اور ساتھی ہی ترقی کرنے کاسبق بھی پڑھادیا۔شاہدآفرید ی نے عمران خان اورخیبرپختونخواحکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں اگرتحریک انصاف نے کوئی کام کیاہوتانظربھی آناچاہیے تھاجس کاعمران خا ن نے بھی زبردست جواب دیتے ہوئے کہاکہ ترقی کایہ مطلب نہیں ہوتاکہ قومی سرمائے کو صرف سڑکوں کی تعمیرپرہی لگادیاجائے بلکہ ترقی کے لئے پہلے تعلیم پرسرمایہ کاری کرناپڑتی ہے ۔