ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پانامہ کا جنازہ ،نواز شریف جیت کر بھی ہار جائیں گے،شیخ رشید نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پانامہ کا جنازہ نہیں اٹھتا تونواز شریف جیت کر بھی ہار جائیں گے ‘ 126دن کے دھرنے نے میا ں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے‘سی پیک منصوبے کی ضامن پاک فوج ہے لیکن نواز شریف کی کوئی گارنٹی نہیں ہے جبکہ آصف علی زرداری بھی شرفاکے کام نہیں آئیں گے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے ملک کے سربراہوں نے عوام کے سامنے امریکہ کو گالیاں نکال نکال کر ووٹوں کی بھر مار کر لی اور کرسیوں پر براجمان ہوگئے جبکہ پردے کے پیچھے ان کے امریکہ کیساتھ تعلقات دوستانہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے ہر قدم پر معصوم عوام کو دھوکہ دیا ہے اس ملک کو نیک اور سچی قیادت کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں سچی قیادت چاہیے تو نظام دین لوہار کے نظام کو بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کے دودھ میں یوریا ملایا جاتا ہے،زہرہ بی بی جیسی کئی خواتین ہسپتالوں کے باہر عدم علاج کے باعث ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیتی ہیں اور پھر بھی حکومت کہے کہ ہم مقبول ترین ہیں تو پھر یہی بات ان کیلئے کافی ہے کہ اناللہ وانا الیہ راجعون۔انہوں نے پانامہ کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگر پانامہ کا جنازہ نہیں اٹھتا تونواز شریف جیت کر بھی ہار چکے ہیں، شریف برادران کے پاس جو تجربہ ہے وہ محض کرپشن کی دولت چھپانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے لیکن 126دن کے دھرنے نے میا ں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے شیخ رشید کا سی پیک منصوبے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان سی پیک کے ذریعے 60ملکوں کو چین کا راستہ دینے جارہاہے جوکہ پاکستان کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ 2017 کا سال اس منصوبے کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…