کراچی (نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے رہنماسلیم شہزاد نے پیرکے روزوطن واپسی کااعلان کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ وطن واپسی پرکس کے ساتھ کھڑے ہوں گے یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہاکہ میں تین دہائیوں سے سیاست میں ہوں اوراب وقت آگیاہے کہ میں بھی کراچی کی سیاست میں اپناکرداراداکروں ۔انہو ں نے کہاکہ میں اپنے سیاسی لائحہ عمل کااعلان وطن واپسی پرہی کروں گا۔