منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیل کیلئے پاکستان کو عرب ممالک کی ضرورت نہیں رہی اب کس مسلم ملک سے تیل آئے گا؟ زبردست خبر‎

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عرب ریاستوں پر انحصار کم کرنے کیلئے آذربائیجان سے تیل اور گیس منگوانے کیلئے معاہدہ طے کرنے کی اجازت، تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے قدرتی وسائل سے مالا مال مسلم ملک آذر بائیجا ن سے تیل اور گیس منگوانے کے لیے معاہدہ طے کر کے لیے اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان نے عرب ریاستوں سےتیل اور گیس منگوانے کے بجائے وسط ایشیائی ریاست سے سے منگوانے کا اشارہ دیا ہے،

اس اقدام سے پاکستان کا مڈل ایسٹرن ممالک پر انحصاربھی کم ہو جائے گا ۔تاحال پاکستان سعودی عرب ،کویت اور متحدہ عرب امارات سے تیل در آمد کر رہا ہے جبکہ گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قطرسے خریداری کی جا رہی ہے ۔مقامی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے سینئر افسر نے انکشاف کیا ہے کہ آذر بائیجان نے پاکستان کو خام تیل،پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ا ن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان اشتراکی منصوبے کے تحت ایل این جی اور ایل پی جی کا ذخیرہ بھی تعمیر کریں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ مارچ 2015میں وزیراعظم نے آذربائیجان کی حکومت کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے جس کے تحت دونوں ممالک میں تیل اور گیس کی پروڈکشن سمیت کئی باہمی مفاد کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا ۔2016میں پاکستان نے آذر بائیجان سے خام تیل ،پیٹرولیم پراڈکٹس ،ایل این جی اور ایل پی جی کی فراہمی کے لیے معاہدوں کی یاداشتوں پر دستخط کیے ۔اس معاہدے سے بڈنگ پراسس کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔پاکستان اور آذربائیجان نے آئل اور گیس کی پراڈکشن ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم کرنے اور ریسرچ سنٹر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…