منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

دھرنوں کا رنگ عوام کی زندگی پر چڑھنا شروع ہو گیا ‘ دولہا جب دلہن لینے پہنچا تو ایسا کیا ہوا کہ اس نے گھر کے باہر دھرنا دیدیا

datetime 5  فروری‬‮  2017 |

گھوٹکی(آئی این پی)سیاستدانوں کے آئے روز کے دھرنوں کا رنگ عوام کی عام زندگی پر چڑھنا شروع ہو گیا ہے‘ گھوٹکی میں دولہا نے دلہن نہ ملنے پرگھر کے باہر دھرنا دیدیا۔ دلہن کی رخصتی تک دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی بلاول ملک اہل خانہ اورعزیز و اقارب کے ہمراہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دروازے پر تالا لگا تھاجبکہ

دلہن اور اہل خانہ غائب تھے۔ دولہے نے ایسیغیر متوقع صورتحال دیکھی تو احتجاجا گھر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گیا۔دولہا بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ میرا نکاح 15سال پہلے ہو چکا ہے جبکہ آج رخصتی تھی۔ میرے سسرال والے دلہن کے بدلے لڑکی کا رشتہ دینے کا مطالبہ کر رکھا تھا مگر میں اپنی ایک بہن کا رشتہ دے چکا ہوں، دوسری کا کیسے دوں۔ دلہن اور اس کے گھر والے میرے 45 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔دلہن کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ جانے والے بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ جب تک لڑکی میرے ساتھ رخصت نہیں کی جاتی اس وقت تک دھرنا جاری رکھوں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…