جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کر دیا

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/لاہور/کوئٹہ (آئی این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا، ندی نالے بھی بپھرنے لگے ،لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں بادلوں کا بسیرا ہے ،موسم کی خبر دینے والوں نے پنجاب سمیت خیبرپختونخوااورفاٹامیں اکثرمقامات پربارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے

 

جاری ہے ،سبی ،خاران ،مستونگ،قلا ت ،چمن پشین میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔میانوالی اوراور گردونواح میں بارش سے ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،قائد آباد اورراجن پور میں بھی آسمان کھل کر برسنے لگا ، ڈی جی خان میں بوندا باندی نے موسم نکھاررکھا ہے۔سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار میں بھی بادل جم کربرسے ،پشاور ،میں فروری کی جھڑی نے ، موسم نکھار دیا ،بنوں او رگردونواح میں آسمان سے وقفے وقفے سے بوندیں گرنے کاسلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیزہوائیں چلنے کے بعد ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم کا مزاج بدل دیا۔ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، معمار ، نیو کراچی ، ڈیفنس ، شاہ فیصل اور ملیر کینٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بادل برستے رہے۔موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ،راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہورسرگودھا،جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،،فاٹا اورسندھ میں مزید بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…