گوادر(آن لائن)کسٹم گوادر کے2کامیاب آپریشن،3کروڑ18لاکھ مالیت کے ایرانی ڈیزل بھرے5آئل ٹینکرز پکڑے گئے،2لاکھ مالیت کی200بوتل شراب برآمد تفصیلات کے مطابق کسٹم گوادر کلکٹریٹ نے خفیہ اطلاع پر تربت پسنی روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے بھرے5آئل ٹینکرز کو حراست میں لے لیا ،کسٹم کلکٹر سعید اکرم کے مطابق آئل ٹینکرز میں ایک لاکھ65ہزار ایرانی ڈیزل اسمگل کی جارہی تھی
آئل ٹینکرز اور ایرانی ڈیزل کی قیمت3کروڑ 18لاکھ روپے بتائی جاتی ہے جبکہ ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریب کے جنگلوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے کسٹم گوادر نے ایک اور کامیاب کاروائی میں اورماڑہ ہڈ گوٹھ سے7لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی شراب کی200بوتلیں برآمد کرلیں کسٹم کلکٹریٹ گوادر نے ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹینکرز اور شراب کی بوتلوں کو قبضے میں لیکر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے کسٹم کلکٹرسعید اکرم نے بتایا کہ آپریشن میں کسٹم حکام کے ساتھ خفیہ ایجنسیز کے اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد بھی شامل تھے۔