جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انسانی اعضاکی خرید و فروخت ،ریٹائرڈ کرنل اوراس کے بیٹے سے تفتیش شروع

datetime 4  فروری‬‮  2017 |

راولپنڈی(آن لائن) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی وقارمنصور بریار نے انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت کے مقدمہ میں نامزدکڈنی سینٹر کے مالک ڈاکٹرکرنل(ر) مختاراور اس کے بیٹے کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر روات پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ڈاکٹرکرنل(ر) مختار اور ا س کے بیٹے ڈاکٹر توصیف کو 3فروری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا

عدالت عالیہ کے جج جسٹس امین احمد نے دونوں باپ بیٹے کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر تے ہوئے دونوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پرپولیس نے دونوں ملزمان کواحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا تھا تھانہ روات میں درج مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان کوگرفتاری کے بعدہفتہ کے روز سول جج کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنا باقی ہے جس پر عدالت نے ملزمان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے دونوں ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے یاد رہے کہ تھانہ روات پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت کے الزام میں کڈنی سینٹر کے مالک ڈاکٹرکرنل(ر) مختار اور ان کے بیٹے ڈاکٹر توصیف وغیرہ7 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 413/16درج کر رکھا تھا جس میں خاتون اور پلازہ کے مالک سمیت 2 ملزمان عدالت سے عبوری ضمانت پر تھے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…