کراچی(این این آئی) رینجرز مقابلے میں مارے جانے والے لیاری گینگ کا سرغنہ بابا لاڈلہ ایران سے تربت کے راستے لیاری پہنچاتھا۔حساس ادارے کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس بار لیاری آنے کا مقصد کچھ سیاستدانوں کی لیاری میں انٹری کرانا اور لیاری میں اپنے گینگ کو پھر سے منظم کرنا تھا۔لیاری گینگ وار کے نور محمد عرف بابا لاڈلہ سے متعلق حساس ادارے نے انکشافات کیے ہیں کہ بابا لاڈلہ ایران کے شہر چاہ بہار کے قریب رہائش پذیر تھا۔