اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قطری خط جھوٹا اور جعلسازی پر مبنی ہے ، سفیر نے قطری حکومت کا خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ، قطری سفیر کا بیان خط کے جعلی ہونے کو تقویت دیتا ہے ، جب کہ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ خطوط کا تعلق قطری حکومت سے ہے ۔ وہ ہفتہ کو قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری کے ٹی وی انٹرویو پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے ۔
عمران خان نے کہا کہ قطر کے سفیر کے بیان کے بعد جھوٹ کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے اور سفیر سقر بن مبارک نے خط سے قطری حکومت کی لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہے اور قطر کے سفیر کا بیان خط کے جعلی ہونے کو تقویت دیتا ہے ۔ جب کہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ خطوط کا تعلق قطری حکومت سے ہے ۔ قطر کے شہزادے نے ذاتی حیثیت سے خطوط لکھے ہیں ۔ ۔۔۔(م د )