گوجرانوالہ(نیوزڈیسک )پیپلزپارٹی کی اہم رہنما پر سیکورٹی گارڈ کا تشدد،ٹانگ توڑ دی،نفیسہ خالد گیس کے بل کی درستگی کے لئے سوئی گیس کے دفتر گئیں تھیں جہاں ان کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سابق ایم این اے نفیسہ خالدکی سکیورٹی گارڈکے تشدداوردھکے دینے کے باعث ٹانگ ٹوٹ گئی،نفیسہ خالد گوجرانوالہ میں سوئی گیس کے دفتراپنابل درست کروانے گئی،
ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر گارڈ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اوردھکا دیا جس پر نفیسہ خالد زمین پر گر پڑیں اور شدید چوٹ لگنے سے ان کی ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے، نفیسہ خالد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور متعلقہ حکام سمیت گارڈ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔