فیصل آباد(آئی این پی ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جے یو آئی فضل الرحمان کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مستقبل میں طالبان اور داعش ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے طالبان چین اور روس کے ہاتھ میں ہوں گے جبکہ داعش کو امریکہ اور مغرب استعمال کرے گا عالمی طاقتوں کی پالیسی کے تحت جنگ شروع کرنے کے لئے فاٹا کو کے پی کے میں شامل کیا جا رہا ہے
اسلامی نظریاتی کونسل آئین کے تحت اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کر ر ہی ہے لیکن پارلیمنٹ ہماری پیش کی گئی سفارشات کے مطابق قانون سازی نہیں کر رہی ، اس لئے پارلیمنٹ غیرفعال ہو کر رہ گئی ہے پانامہ نیا ڈرامہ نہیں پاکستان میں ایسے ڈرامے ہوتے رہتے ملک میں سیاست کم اور اداکاری زیادہ ہوتی ہے موجودہ حکومت نے سی پیک کا روٹ تبدیل کر دیا فیصل آباد میں جامعہ عائشہ صدیقہ صادق آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ جیسے ڈرامے پاکستان میں ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیںیہاں سیاست کے نام پر صرف اداکاری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا پر اپنی حاکمیت قائم کرنا چاہتا ہے امریکہ مختلف ملکوں میں جنگیں کروا کر اپنی چوہدراہٹ چمکاتا ہے اس مقصد کے لئے امریکہ اور مغرب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پرعالم اسلام کے خلاف پراکسی وار لڑ رہے ہیں پاکستان اسلام کے خلاف اسلامی ممالک میں ہونے والی اس عالمی جنگ میں کرائے کے سپاہی کا کردار ادا کرے گا۔