ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

راج پارٹی کے سربراہ حافظ سعید کی حمایت کیلئے میدان میں کود پڑے

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کیلئےیوم یکجہتی کشمیر سے چند دن قبل حافظ سعید کو نظر بند کیا،غیر قانونی نظر بندی کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان، نواز شریف پانامہ میں پھنس چکے ہیں وہ خوفزدہ ہیں , امریکہ نواز سیاستدانوں کا احتساب ہو نا چاہئے، سعد رفیق اور شہباز شریف کیخلاف کوئلہ چوری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، سربراہ عوامی راج پارٹی کی صحافیوں سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے

حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف پیرکو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کردیا۔جمشیددستی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں مداخلت ، سات مسلم ممالک پر پابندی اور حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف 6فروری بروز پیر کو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے اور اگر ان کی قرار داد اسمبلی میں نہ لائی گئی تو وہ پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حافظ سعید کی نظر بندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ان کی نظر بندی فوری ختم کی جائے۔ نواز شریف پانامہ میں پھنس چکے ہیں وہ خوفزدہ ہو نے کی وجہ سے اسمبلی میں نہیں آرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی راج پارٹی کے زیراہتمام 8اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں سپورٹس گرائونڈ کا معائنہ کئے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالم اسلام کے لئے خطرہ ہیںانہوں نے سات اسلامی ممالک پر پابندی عائد کی ہے اور پاکستان پر بھی ان کی نظریں ہیں پانچ فروری کو پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے لیکن اس بار حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو نظر بند کیا ہے ،پاکستان میں موجود امریکہ نواز سیاستدانوں اور حکمرانوں کا بھی احتساب ہو نا چاہیئے عام انتخابات یقینا 2018میں ہوں گے.اگر آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کےنتائج خطرناک ہوں گے جس کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر پانامہ لیکس سے بچ گئے

تو وہ قومی مجرم ہیں اور عوام کے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پلانٹ کے لئے آنے والا کوئلہ چوری کرنے کی ذمہ داری وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلی پنجاب پر عائد ہو تی ہے جن کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا جائے .انہوں نے کہا کہ کوئلہ 400ٹن چوری ہوا ہے اور کول پلانٹ سے اربوں روپے کا کمیشن کھایا گیا سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ملک میں پانی کا شدید بحران آنے والا ہے اور پہلا موقع ہے کہ دریائے سندھ بھی خشک ہو رہا ہے

واپڈا کے چیئرمین نان ٹیکنیکل ہیں ہمارے حکمرانوں نے آج تک ڈیم بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں .تیل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے قرضوں کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں ۔نندی پور منصوبہ میں راجہ رینٹل نے اربوں کی کرپشن کی اور خواجہ آصف نے دس ارب روپے کا نندی پور سے تیل چوری کر لیاانہوں نے کہا کہ مزارعین کو فوری طور پر مالکانہ حقوق دیئے جائیں نہ کہ من پسندوں میں زمینیں بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے مزارعین کے حقوق کے لئے 8اپریل کوملتان کے جلسے میں اپنی آواز بلند کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…