جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں، بلاول

datetime 4  فروری‬‮  2017 |

واشنگٹن(آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرتے ہیں۔ ن لیگ پنجاب میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے واشنگٹن میں پر یس بر یفنگ کے دورا ن کیا، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا اور نئی امریکی حکومت ابتدائی دور میں ہے، مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے احکامات کامیاب نہیں ہونگے۔بلاول

نے کہا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں ناکام رہی، نیشنل ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ہم نے کردار ادا کیا تھا۔ معاشی ترقی کے لیے عوام کو اختیار دینا ضروری ہے۔ پاکستان میں عوامی مفاد کے لیے سب سے زیادہ ہم نے کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے، ہم محدود وسائل کے ساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کراچی آپریشن کوئی مذاق نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…