کراچی(آئی این پی ) وزیر اعظم نوازشریف نے عوام کو 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی نوید دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بھی دور آئے جب بجلی ناپید ہوگئی ،اس ظلم کے خلاف لوگو ں سے سوالات پوچھنے چاہیے، 2018ء تک پاکستان میں بجلی مکمل طور پر واپس آجائے گی اور لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔جمعہ کو کراچی تا حیدرآباد ایم نائن موٹروے کے پہلے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بھی دور آئے جب بجلی ناپید ہوگئی ،2018ء تک پاکستان میں بجلی مکمل طور پر واپس آجائے گی اور لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی،اس ظلم کے خلاف لوگوں سے سوالات پوچھنے چاہیے،بجلی بنانے والے کارخانے بنا رہے ہیں،سولر پاور پلانٹ،ونڈ مل بنا رہے ہیں۔بھاشا ڈیم 4500 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا،ہم ماضی میں رہنے والے نہیں مستقبل کا سوچنے والے ہیں۔اس وقت ملک میں ایک گھنٹے کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔