منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

آزادکشمیر میں تباہی ،زمین سرکنا شروع

datetime 3  فروری‬‮  2017 |

باغ/مظفرآباد(آئی این پی) آزادکشمیر میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارشوں ،برفباری نے تباہی مچادی،متاثرہ زمین نے سرکنا شروع کردیا،ضلع باغ کے نواحی علاقہ شرقی باغ میں گاؤں سیور کالا کے مقام پر پوری کی پوری بستی زمین سرکنے کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں آگئی،

کروڑوں روپے کی جائیدادیں تباہ،لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے،12سے زائد مکانات جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے،تباہ حالی کا شکار ہوگئے۔درجنوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔گاؤں سیور کالا کے رہائشیوں کے ایک وفد جس کی قیادت منظور مغل کررہے تھے اور وفد میں شامل افراد عابد مغل،ارشاد مغل،فراز مغل اور دیگر نے مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اکثریت مکانات زمین پھٹنے اور دھنسنے کے باعث تباہ ہوچکے ہیں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں۔زمین رہائش کی قابل نہیں رہی۔انہوں نے وزیرجنگلات سردار میراکبر ،وزیراطلاعات مشتاق منہاس ودیگر نے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر متعلقہ جگہ کا دورہ کریں اور علاقہ کو آفت زدہ قراردیتے ہوئے لوگوں کو متبادل جگہ سمیت سرچھپانے کے لیے بندوبست کیا جائے۔علاقائی عوامی وفد نے مزید بتایا کہ جس طرح گزشتہ سال دارالحکومت کے نواحی علاقہ ڈنہ کچیلی کے مقام پر زمین نے سرکنا شروع کیا تھا آج سیور کالا بھی اسی طرح سرک رہا ہے۔زمین پھٹ رہی ہے اور اس کے اندر سے بھاپ نکل رہی ہے انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں ،ریاستی اور عالمی میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ موقع پر آئیں اور حالات کا جائزہ لیں۔انہوں نے ماہر اراضیات اور دیگر اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے وہ قیمتی انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے موقع ملاحظہ کرتے ہوئے اپنا کردار اداکریں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…